کراچی(پی این آئی)سٹیل ملز کے فارغ کیے جانے والے 9350 ملازمین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف 9350 ملازمین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کے
ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف 9350 ملازمین نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ نے 2006 میں اسٹیل ملز کی پرائیویٹائزیشن کے لیے اصول وضع کیے تھے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے سے پہلے معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ(سی سی آئی) میں لایا جائے گا کونسل آف کامن انٹرسٹ میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ اور دیگر شامل ہوتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 153 کے مطابق اسٹیل ملز کے لیے سی سی آئی میں پالیسی وضع کی جانی تھی وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی(ای سی سی) میں فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز اور ملازمین سے متعلق غیر قانونی اقدام سے روکا جائے۔عدالت نے ملازمین کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، اسٹیل ملز ملازمین کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں