کراچی والے خبردار، ہوشیار ،شو مارکیٹ میں زینب مسجد مزار والی گلی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت دراڑیں پڑنے سے ایک طرف جھک گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی والے خبردار، ہوشیار ،شو مارکیٹ میں زینب مسجد مزار والی گلی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت دراڑیں پڑنے سے ایک طرف جھک گئی ،کراچی کے علاقے لیاری ، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں عمارت دھنسنے کے واقعات کے بعد شو مارکیٹ کی بلڈنگ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔شہر قائد میں

گزشتہ 6 ماہ کے دوران 3 عمارتیں زمین بوس ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں، لیاری کے بعد شو مارکیٹ کی بلڈنگ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔شو مارکیٹ میں زینب مسجد مزار والی گلی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت دراڑیں پڑ جانے کے باعث ایک طرف جھک گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا آڈر دے دیا گیا ہے لیکن رہائشیوں کی جانب سے تاحال عمارت خالی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں نیا آباد کی لیاقت کالونی گلی نمبر تین میں گرنے والی کثیرالمنزلہ عمارت کا ملبہ اُٹھانے کا کام جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبےسے خاتون سمیت مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، عمارت کے ملبے سے اب تک 4 خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close