24گھنٹے کےدوران کورونا کے 750مریض صحت یاب ہو گئے

کراچی(پی این آئی)24گھنٹے کےدوران کورونا کے 750مریض صحت یاب ہو گئے،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ سے اچھی خبر ہے کہ بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دےدی ہے۔صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سےصحت یاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سندھ میں 19 ہزار 800 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جو لوگ خود کو آئسولیٹ کررہے ہیں اور زیادہ آرام کررہے ہیں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ خدارا ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سےباہر نہ نکلیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بزرگ اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close