منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف نے ایک گھنٹہ 15 منٹ نیب کے سوالوں کے جواب دیئے

لاہور (پی این آئی)منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف نے ایک گھنٹہ 15 منٹ نیب کے سوالوں کے جواب دیئے،سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوئے۔نیب لاہور نے

میاں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔شہباز شریف ایک گھنٹہ 15 منٹ تک نیب آفس میں رہے، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔اس موقع پر لاہور میں واقع نیب دفتر کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز طلبی کے نوٹس پر آج نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے صدر مسلم لیگ نون نے اپنی قانونی ٹیم سے تفصیلی مشاورت بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کے افراد امجد پرویز ایڈووکیٹ، اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللّٰہ تارڑ سے اس ضمن میں مشاورت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close