لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3روپے فی کلوبڑھا دی،کھلے چکی آٹے کی نئی قیمت 65 روپے فی کلو ہو گئی

لاہور(پی این آئی):لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3روپے فی کلوبڑھا دی،کھلے چکی آٹے کی نئی قیمت 65 روپے فی کلو ہو گئی، آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3 روپے فی کلوبڑھا دی جس کے بعد کھلے چکی آٹے کی نئی قیمت 65 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔گندم کے سیزن کے باجود اس سال آٹے کی قیمتوں

میں اضافہ حیران کن ہے، اس سے پہلے فلور ملز مالکان نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 100 روپے مہنگا کیا اور اب چکی مالکان نے گندم مہنگی ہونے پر کھلے آٹے پر 3 روپے قیمت بڑھا دی ہے۔دوسری طرف صارفین نے شکوہ کیا نئی فصل آنے پر آٹا مہنگا ہونا تشویش ناک ہے۔محکمہ خوراک حکام اور ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ یکطرفہ ہے اس پر چکی مالکان کے خلاف کارروائی ہو گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹے کے نرخ بڑھائے ہیں اور نہ بڑھنے دیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close