پاکستان نے وزیراعظم عمرا ن خان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈامسترد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈے کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بیان کو مکمل طور پر تروڑ مروڑ کر پیش کیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم

جھوٹے اور من گھڑت بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے حقائق کو مکمل طور پر مسخ کرنے پر مبنی بھارت کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، یہ گھناؤنی کوشش قابل مذمت ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا 5 جون، 2020 کا بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے خلاف جاری جرائم سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کی مہم کی کوشش کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس میں سرحد پار سے ہمارے لوگوں کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی شامل ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔خیال رہے کہ 5 جون کو بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ برس واشنگٹن میں یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے گفتگو میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بانسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close