عمران خان آپ لوگوں کواین آراو نہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں،واضح اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں، عمران خان آپ لوگوں کواین آراو نہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی

ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نےآپ سےاعمال کاحساب مانگا، اس وقت یاد نہ تھا جب آپ کھجور کاایک درخت ایک لاکھ میں بیچتے رہے۔ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو باہر آپ کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کوڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں، اب آپ کو اورآپ کے بھائی کولوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان آپ لوگوں کواین آراونہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں، احسن اقبال صاحب کوروناکےپیچھےکمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں۔یاد رہے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close