قوم کا انتظار ختم ہوا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گی۔اسد عمر کی زیرصدارت کراچی کی مستقبل کی بجلی ضروریات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب، معاونین خصوصی ندیم بابر اور شہزاد قاسم، چیئرمین

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سال 2023 تک کراچی کو تقریباً 4100 میگا واٹ بجلی درکار ہوگی اوروفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 تک کراچی کو نیشنل گریڈ سے 1400 میگا واٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں جب کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی 500 میگا واٹ سپلائی کیلئے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کو سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ ملک کے معاشی حب کہلائے جانے والے شہر کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شہری گرمی میں لوڈشیڈنگ سے بھی پریشان ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث اکثر لوگ گھروں سے کام کررہے ہیں جبکہ عید کے بعد سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور گھروں سے کام کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close