کراچی (پی این آئی)ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزیاں، سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ پھر بند کرنے پر غور۔سندھ حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے پرغور کرنا شروع کر دیا ۔صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو چند روز میں
ایس او پیز کی خلاف ورزی کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ڈرائیورز،پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پرعمل نہیں کر رہے،بسوں کوچزاوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ پرجرمانے کیے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے۔اویس قادر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اورانٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں