اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کی بگڑتی صورتحال، 55 سال سے زائد عمر کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا اسپیکر اسمبلی کو خط۔کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سے
درخواست کی ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی جانب سے آغا سراج درانی کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتےکورونا کیسز کی تعداد بڑھی، کل1744 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں بھی ایس او پیز اور گائیڈ لائین جاری کی گئی ہیں۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ شوگر اور دیگرامراض میں مبتلا معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں لہذا 55 سال سے زائد عمر کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔انھوں نے درخواست کی کہ اسمبلی اراکین کو ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پابند بنایا جائے۔ ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں