احسن اقبال اور ان کے بھائی مبینہ طور پر کھجور کا درخت لاکھ روپے میں بیچتے رہے، نیب نے حساب ماناگا تو برا ہو گیا، شہباز گل کی گگلی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب بُرا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے بھائی مبینہ طور پر کھجور کا ایک ایک درخت ایک لاکھ روپے میں بیچتے رہے، احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس

نے آپ سے آپ کہ اعمال کا حساب مانگا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگر عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو آپ باہر کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو اب اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، عمران خان آپ لوگوں کو این آر او نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کرلیں۔شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کہ آپ چھپتے ہیں، عمران خان تو میدان میں عوام کی خدمت میں ہیں، آپ کی طرح چھپے نہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر کا ریفرنس داخل نہ کرانے پر چیئرمین نیب سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتائیں ریفرنس آنا ہے یا کیس خارج کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close