اسلام آباد (پی این آئی)زیادتی کا الزام بے بنیاد ہے، رحمان ملک نے سنتھیا رچی کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ،سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کےچیئرمین سینیٹر رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتیھیا ڈی رچی کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بذریعہ ٹی سی ایس بھیجوا دیا، سینیٹر رحمان ملک نے اپنے
قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تکریم کی لڑائی ہے جو کہ نہ صرف میری بلکہ پوری قوم کی قائد ہے، بینظیر بھٹو شہید اور میرے کردار کشی کے پیچھے کونسے عناصر ہیں وقت آنے پر بے نقاب کرونگا، ان عناصر کو ان کا ماضی ایسے یاد دلائونگا کہ رہتی دنیا تک یاد رہے،مجھے مسلسل جیل بھیجوانے و قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن میں کبھی کسی کے دبائو میں آیا اور نہ کبھی آونگا، میرا ضمیر اور میرا دامن صاف ہے ،جب میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو دشمن گھٹیا ترین الزامات پر اتر آئے، میرا سنتھیا نامی امریکی خاتون سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں وہ ایک دوست ملک کی شہری ہے، وقت بتائے گا کہ اسنے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں