امریکی بلاگر خاتون سنتھیا رچی کا رخ اب پی ٹی آئی کی جانب؟ پی ٹی آئی وزیر پر زیادتی کے الزام کا ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دیا

کراچی (پی این آئی)امریکی بلاگر خاتون سنتھیا رچی کا رخ اب پی ٹی آئی کی جانب؟ پی ٹی آئی وزیر پر زیادتی کے الزام کا ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دیا، پاکستان میں مقیم امریکی شہری خاتون سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء پر بھی الزام لگادیا۔سنتھیا رچی نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک معروف وزیر پر ریپ کا الزام لگاکر اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی۔سدرہ میمن نامی خاتون نے ٹوئٹر پر امریکی خاتون سنتھیارچی کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھئے سنتھیارچی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے وزیر نے بھی ریپ کا نشانہ بنایا ہے اور پھر انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔سدرہ میمن نے لکھا کہ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر جنہوں نے ان کا ریپ کیا وہ اس وقت وفاقی وزیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close