نیا حکم جاری، پنجاب میں گوشت، چکن شاپ، 9 سے 7 بجے، بیکریاں، دودھ، دہی کی دکانیں ہفتے بھر جب تک چاہیں کھلی رکھی جا سکیں گی

لاہور(پی این آئی)نیا حکم جاری، پنجاب میں گوشت، چکن شاپ، 9 سے 7 بجے، بیکریاں، دودھ، دہی کی دکانیں ہفتے بھر جب تک چاہیں کھلی رکھی جا سکیں گی، پنجاب میں بیکریاں، دودھ اور دہی کی دکانیں ہفتے بھر جب تک چاہیں کھلی رکھی جا سکیں گی جبکہ چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک

ہفتے بھر کھلی رہیں گی۔صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں اوقات میں ترمیم سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ کیپٹن (ر) عمر چیمہ کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری ہو گا جوتا حکم ثانی لاگو رہے گا۔ تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close