جن کی نوکریاں لاک ڈاؤن میں ختم ہوئیں اس میں ان 65ہزار افراد کو روزگار دیا جائیگا ،حکومت نے خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بہت جلد ملک میں جنگلات اور پارکوں کے تحفظ کیلئے ایک پلان کا اعلان کریں گے۔ بلین ٹری منصوبہ ایک تحریک ہے جس سے معیشت ، روزگار اور قدرتی وسائل کو بحال کیا جائے گا ، اورجنکی

نوکریاں لاک ڈاؤن میں ختم ہوئیں اس میں ان 65ہزار افراد کو روزگار دیا جائیگا ان خیالا ت کا اظہار ملک امین اسلم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت منعقدہ عالمی یوم ماحول کے حوالے سے تقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس راونڈٹیبل کانفرنس کا انعقاد ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات نے کیا تھا اور اس تقریب میں شرکاءنے کورناوائرس کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکڑ جنرل آف پاکستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف، ڈائریکڑ جنرل سندھ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نعیم مغل، ماہر ماحولیات ثاقب اعجاز، ڈاکڑ نزہت خان ڈی جی این آئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے 200سے زائد لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ سر سبز تحریک لاک ڈاؤن کے دوران شروع کی جا چکی ہے اور عالمی بنک پاکستان کو 180ملین ڈالر ملک کو سرسبز بنانے کیلئے دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close