شیخ رشید نے شہباز شریف کو گرفتار ہونے سےبچا لیا مگر کیسے؟سینئر صحافی ہارون الرشید کے بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) شیخ رشید نے شہباز شریف کو گرفتار ہونے سےبچا لیا مگر کیسے؟سینئر صحافی ہارون الرشید کے بڑا دعویٰ…. سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید کی وجہ سے شہباز شریف نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچ گئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون

رشید نے کہا کہ شیخ رشید کے شور شرابے کی وجہ سے شہباز شریف گرفتار ہونے سے بچ گئے۔ اگر وہ شور شرابہ نہ کرتے تو شہباز شریف محتاط نہ ہوتے اور گرفتار ہوجاتے ۔ہارون رشید نے کہا کہ انہیں نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلی بار جب شہباز شریف نیب میں پیش ہوئے تھے تو گرفتاری کا آرڈر ان کے سامنے رکھ دیا گیا تھا لیکن شیخ رشید کے شور شرابے کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ہارون رشید نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما گرفتار ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبطین خان نیازی، خسروبختیار، جاوید لطیف اور برجیس طاہر کی گرفتاری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close