زیادتی کے معاملے پر 9سال تک خاموش کیوں رہی اور اب لب کشائی کا فیصلہ کیوں کیا؟ امریکی خاتون صحافی نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)زیادتی کے معاملے پر 9سال تک خاموش کیوں رہی اور اب لب کشائی کا فیصلہ کیوں کیا؟ امریکی خاتون صحافی نے حقیقت بتا دی…. پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ریپ کے واقعے پر خوف کی وجہ سے پہلی بات نہیں کی تھی۔نجی

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ جب میرا ریپ کیا گیا تھا تو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مجھے پاکستان آنے کی دعوت بھی پیپلز پارٹی نے ہی دی تھی۔ میں بہت خوفزدہ تھی اس لیے میں نے اس معاملے کو رپورٹ نہیں کیا۔سنتھیا رچی نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک بیوہ خاتون تھیں جو ان کے پاکستان آنے کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان تھیں، اگر وہ خود کے ساتھ پیش آنے والے ریپ کے واقعے کے بارے میں انہیں بتادیتیں تو یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہوتا، انہیں یہ بھی خدشہ تھا کہ کوئی ان کا یقین نہیں کرے گا، اس لیے وہ اس معاملے پر خاموش رہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر اب اس لیے بات کی ہے کیونکہ پی پی کے کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔ گزشتہ 2 سال سے میں پی پی اور پی ٹی ایم کے تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہوں، اس وجہ سے پی پی کے کچھ لوگوں نے مجھے ریپ کی دھمکیاں دیں، میرے پاس وہ میسجز بھی ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے لوگوں نے مجھے ریپ کی دھمکیاں دیں، اسی لیے میں نے اب 2011 کے واقعے پر بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close