لاہور(پی این آئی)ٹڈی دل حملوں میں شدت، اسپرے شروع نہ کرنا، مشینیں فراہم نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں شدت کے باوجود اسپرے شروع نہ ہونے اور مشینوں کی عدم فراہمی مجرمانہ
غفلت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کورونا والا رویہ ٹڈی دل کے معاملے میں نہ اپنایا جائے، فوری اسپرے شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے حکومت کو خبردار کیا جارہا ہے، تاحال مطلوبہ ساز و سامان اور اسپرے مشینوں کی عدم دستیابی حیران کن ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کپاس، تل، مونگ اور دیگر فصلوں کی تباہی نہ روکی گئی تو بدترین قحط کی صورتحال ہوسکتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی قومی سلامتی میں شامل ہے، اس پر غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں