گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندیاں فوری اٹھانے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو گندم درآمد کی اجات دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)گند م کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندیاں فوری اٹھانے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو گندم درآمد کی اجات دے دی،وفاقی کابینہ نے گند م کی بین الصوبائی منتقلی پر تمام پابندیاں فوری اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس وفاقی کا بینہ کا اجلاس ہوا جس

میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر تمام پابندیاں فوری اٹھالی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم درآمد کی اجازت دی جائےگی، درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔اعلامیے کے مطابق گندم کی درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی.اجلاس میں گندم کی ضروریات پوری کرنے اور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، گندم کی درآمد پر 6 اور 2 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی، جبکہ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں گندم کی پیداوار کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں