موٹر وے ایم 5پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کارالٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق 3زخمی ہو گئے

لیاقت پور(پی این آئی):موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کارالٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے،موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کارالٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔تفصیلات

کے مطابق حادثہ ضلع رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج پر پیش آیا۔ کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ کار میں بدقسمت خاندان کے 7 افراد سوار تھے جو بہاولپور سے رحیم یار خان جارہے تھے۔ حادثے میں ایک سالہ بچی اور بارہ سالہ بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ، تمام زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close