اسلام آباد(پی این آئی)کورونا نے دفتر خارجہ کو بھی گھیر لیا، 2 افسران سمیت 5 اہلکار کورونا کا ہدف بن گئے، قرنطینہ میں چلے گئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت کے متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت کے دفاتر میں کم سے کم افرادی قوت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد میں 2 افسران سمیت 5 ملازمین شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں