ٹائیگر فورس بھتہ فورس بن گئی، شکایات آ رہی ہیں، ن لیگ کی مریم اورنگ زیب نے بڑا الزام لگا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ٹائیگر فورس بھتہ فورس بن گئی، شکایات آ رہی ہیں، ن لیگ کی مریم اورنگ زیب نے بڑا الزام لگا دیا،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےعمران صاحب اسمارٹ لاک ڈاؤن، اشرفیہ کا لاک ڈاؤن، کرفیو کی بحث سے باہر آئیں۔عمران صاحب ہر روز 100 لوگ کورونا کے خلاف جنگ

میں اپنی جان ہار رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپ اپنی نااہلی،نالائقی اور چوری کا ملبہ کورونا پہ نہیں ڈال سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور چوری سے معیشت تباہ ،عوام بے روزگار اورعوام بے حال ہوئی، اپنی کنفیوژن چھپانے کے لے لاک ڈاؤن کے بارے میں طبقاتی تفریق ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری نے پاکستان کو سال 2020 میں دنیا کا مہنگا ترین ملک بنا دیا، آپ نے دو سال میں ملک کو مہنگا ترین اور غریب ترین بنا دیا، ٹائیگر فورس کہاں ہے اور کیا کر رہی ہے۔ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں، کورونا کے خلاف حالتِ انکار ملک و قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام کورونا کے خلاف جنگ آپ کے ذہنی تذبذب ، نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close