بکھڑے والی تحصیل ڈسکہ میں کورونا سے ہلاک نوجوان کے گھر والے ڈر سے لاش چھوڑ کر بھاگ گئے

سیالکوٹ(پی این آئی):بکھڑے والی تحصیل ڈسکہ میں کورونا سے ہلاک نوجوان کے گھر والے ڈر سے لاش چھوڑ کر بھاگ گئے، پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل میں کرونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ کو نوجوان کے انتقال کی تصدیق ہوئی تو وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوئے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع اسٹنٹ کمشنر کو دی۔اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے نوجوان کی تدفین اور جنازے کے انتظامات کیے۔ اطلاع کے مطابق ارسلان کا جنازے میں دو پڑوسیوں امام مسجد اور چار رضاکاروں نے شرکت کی۔بعد ازاں رضا کاروں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی۔ علاقہ مکینوں اور سرکاری ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر تدفین تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close