پٹرول پمپ ویران، گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان خوار ہو گئے، پٹرول سستا ہوا تو غائب ہو گیا

لاہور(پی این آئی)پٹرول پمپ ویران، گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان خوار ہو گئے، پٹرول سستا ہوا تو غائب ہو گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پٹرول کے حصول کے لئے شہری خوار ہوتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگا پٹرول عوام ہی خریدتی ہے لیکن آج پٹرول سستا ہوا تو پٹرول کی

قلت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قلت سے شہری پریشان ہیں، سستا تیل عوام کے لئے اذیت بن گیا۔ یکم جون سے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قلت تا حال برقرارہے۔ شہری پٹرول کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔لاہور میں پرائیویٹ کمپنیوں کی ملکیت 220 پٹرول پمپس میں سے بیشتر پر پٹرول نایاب ہے۔ تاہم سرکاری آئل کمپنی کے پمپس پر پٹرول دستیاب ہے۔ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں شہریوں کی طویل قطاریں دکھائی دیتی ہیں۔ادھر فیصل آباد کے پمپ مالکان نے بیشتر پٹرول پمپس کو سپلائی نہ ملنے کا بہانا بنا کر مکمل طور پر بند کررکھا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے اوگرا کی نااہلی کے باعث عوام خوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لیں۔دریں اثناء قصور میں بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ سپلائی میں کمی کے بعد شہری پٹرول کے حصول میں خوار ہو رہے ہیں۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومتی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے پٹرول کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے لیکن ارباب اختیار چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close