نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کو سوالنامہ بھیج دیا، دو ہفتے میں جواب طلب

اسلام آباد(پی این آئی):نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کو سوالنامہ بھیج دیا، دو ہفتے میں جواب طلب، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیج کر 2ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا ہے، تحریری جواب کی روشنی میں سید مراد علی شاہ کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ہفتہ کو نیب

راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تحریری سوالنامہ بھجوا دیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیر خزانہ روشن سندھ پروگرام میں سیکرٹری فنانس کی تجاویز کو کیوں نظرانداز کیا؟پروگرام بغیرفزیبلٹی کے کیوں شروع کیا گیا؟ نیب کی جانب سے مراد علی شاہ کو 2 ہفتوں میں تحریری جواب نیب راولپنڈی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ارسال کردہ 28 سوالات پر مشتمل سوالنامے میں مراد علی شاہ سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کی سندھ روشن پروگرام کےلیے پی سی ٹو کے تحت فزیبلٹی کی نشاندہی پر بھی توجہ کیوں نہیں دی گئی۔

close