سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے بلکہ تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کی جائے ، آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے بھی جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے بلکہ تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کی جائے ، آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے بھی جواب دیدیا….حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پر واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔آئی

ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے بلکہ تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کی جائے جبکہ گریڈ 18 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہیں منجمد کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی وزارت خارجہ حکام کے مابین مذاکرات کے 2 آن لائن سیشن ہوئے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پٹرول سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات کم ہوئے ہیں۔ جی 20 ممالک نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کی ہے اس لیے پاکستان کو بھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تنخواہیں بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close