کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کن جگہوں پر پہننا لازمی قرار دیدیا گیا؟ عالمی ادارہ صحت نے نئی ہدایات جاری کر دیں

نیویارک(پی این آئی)کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کن جگہوں پر پہننا لازمی قرار دیدیا گیا؟ عالمی ادارہ صحت نے نئی ہدایات جاری کر دیں…. کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بالآخر عالمی ادارہ صحت نے گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لیے فیس ماسک لازمی قرار دے دیا۔ میل آن لائن کے

مطابق اس سے قبل فیس ماسکس کی قلت کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے علاج معالجے سے وابستہ طبی عملے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا تھا لیکن اب نئی ہدایات میں ادارے کا کہنا ہے کہ دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر جہاں لوگ 6فٹ فاصلے کی پابندی پر عمل نہیں کر سکتے وہاں ہر کسی کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت خاص طور پر ان شہروں میں بسنے والے لوگوں کے لیے جاری کی گئی ہے جہاں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ امریکی محکمہ انسداد امراض نے شہریوں کے لیے دو ماہ تک فیبرک ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا ہے جبکہ برطانیہ میں لوگوں کو صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے فیس ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھنوم گھیبریسس کا کہنا تھا کہ ”60سال سے زائد عمر کے لوگوں اور وہ دیگر بیماریوں کا شکار ہیں یا رہ چکے ہیں انہیں گھر سے باہر نکلنے کے بعدہمہ وقت ماسک پہننا چاہیے۔ باقی لوگ بھی جہاں 6فٹ فاصلے کی پابندی پر عمل نہ کر سکتے ہوں وہاں فیس ماسک لازمی پہنیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close