اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی سلیم صافی جنگ اور جیوکیخلاف ہی پھٹ پڑے، وجہ بھی سامنے آگئی…. صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا ہے کہ میڈیا نے جس طرح ایک امریکی خاتون کے پاکستانی قیادت کے خلاف بیانات کو اہمیت دی ہے اس سے بطور صحافی ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ +
میں سلیم صافی نے کہا کہ “میڈیااوربالخصوص جنگ وجیومیرےرزق کاوسیلہ اورعزت کاذریعہ ہیں لیکن میرےچینل سمیت جس طرح میڈیانےایک پراسرارامریکی خاتون کی پاکستانی قیادت کی کردارکشی پرمبنی خبرچلائی،اس سےبطورصحافی میراسرشرم سےجھک گیا۔اس کی مذمت کرتا ہوں۔اگرخبرچلانی ہی تھی توپھراس خاتون کاپوراپس منظربھی سامنےلانا تھا۔”خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں