5 وزرا کی کارکردگی پر تحفظات ، تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) 5 وزرا کی کارکردگی پر تحفظات ، تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا…حکومت کا صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ بجٹ کی منظوری تک ہولڈ کر نے کا فیصلہ، پنجاب کے وزیروں کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مل گئی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں رد و

بدل ہو گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ بجٹ کے پیش ہونے تک ٹل گیا ہے، وزرا کی کارکردگی رپورٹس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ گئی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزرا کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے،پہلے مرحلے میں 5 وزرا ناقص کارکردگی وزیراعلی کے ریڈار پر ہے، 5 وزرا کی کارکردگی پر وزیراعلی پنجاب کے تحفظات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری اور بجٹ کے بعد کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close