ہمارے لوگ آن لائن بکنگ نہیں کر سکتے، شیخ رشید کا ریلوے کے تمام بکنگ آفس کھولنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)ہمارے لوگ آن لائن بکنگ نہیں کر سکتے، شیخ رشید کا ریلوے کے تمام بکنگ آفس کھولنے کا اعلان،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں ٹکٹوں کےلئے تمام بکنگ دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد کو آن لائن بکنگ کرنا نہیں آتی

۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا کہ مجھے لاتعداد لوگ کال کرتے ہیں جنہیں آن لائن بکنگ کا طریقہ کار معلوم نہیں۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر تمام ٹرینوں کے اوقات کار پر نظرثانی کی جائے گی تا کہ جو صبح سفر کرنا چاہے اسے بھی اور رات کو سفر پر جانا چاہے اسے بھی ٹرین ملے۔ آج رحمن بابا ایکسپریس اور ہزارہ یکسپریس سمیت 10 ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان کرنا تھا لیکن کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسے ملتوی کردیاکیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ خسارہ 60 فیصد سے زائد ہو۔ شیخ رشید نے کہا نیب کے شہباز شریف کے گھر پر چھاپے کے موقع پر وہ گھر میں ہی موجود تھے اور پچھلے کمرے میں چھپے ہوئے تھے۔ سیاست پر اس لئے زیادہ بات نہیں ہوسکتی کیوں کہ مجھے اپوزیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، ایک مرتبہ پھر انہوں نے دہرایا کہ جو بھی شخص چینی بحران میں ملوث پایا گیا وزیراعظم اسے آئین و قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی کابینہ کے آئندہ روز یا اس کے بعد بعد ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک میں آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے فرانزک آڈٹ کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں