اسلام آباد کے پشاور موڑ سے نئے ائر پورٹ تک میٹرو بس اب شروع ہونے والی ہے، عملی اقدامات شروع

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کے پشاور موڑ سے نئے ائر پورٹ تک میٹرو بس اب شروع ہونے والی ہے، عملی اقدامات شروع، و فا قی حکومت کی ہدایات پرسی ڈی اے نے پشاور موڑ سے نئے ائر پورٹ تک میٹرو بس آپریشنل کرنے کا ماڈل تیار کر لیا،حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی

برائے سی ڈی اے امور کے دفتر میں ہونیوالےاجلاس میں مجوزہ ماڈل کی جہت اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجوزہ ماڈل میں میٹرو بسوں کے فلیٹ کا حصول،آئی ٹی، سیکورٹی اور اے ایف سی سسٹم کا حصول،الائیڈ انفراسٹرکچر بشمول کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تعمیر شامل ہے۔30 ائر کنڈیشنڈ میٹرو بسوں کے آپریشن اور مینٹی نیس کو چار مختلف سروس کنٹریکٹس کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق 273.32ملین روپے کا خسارے کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close