متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا کرایہ پی آئی اے نے 2ہزار درہم کیوں لیا؟ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، ایکشن کا حکم

کراچی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا کرایہ پی آئی اے نے 2ہزار درہم کیوں لیا؟ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، ایکشن کا حکم،متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا، وزیر ہوا بازی غلام سرور نے پی آئی اے کو کرائے کنٹرول

کرنے کی ہدایات کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابقبعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے۔پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ رش کے باعث دبئی، ابوظہبی میں قونصل خانوں اورایجنٹوں کوبھی اجازت دی تھی،مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر سے ٹکٹ لےسکتے ہیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں پی آئی اے بکنگ آفس یا دبئی ابوظہبی کے ایجنٹس سے بھی ٹکٹ لیا جاسکتا ہے،جبکہ کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ لےرہا ہے تواس سے متعلق پی آئی اے کو اطلاع دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close