کورونا کی وبا اور بھارتی تسلط، کشمیر کے عوام دوہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں، دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کی وبا اور بھارتی تسلط، کشمیر کے عوام دوہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہریوں کو بھارتی مظالم کا سامنا کرتے 10 ماہ ہو چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی

نے کہا کہ بھارت دانستہ طور پر خطے کا امن و امان تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ کے دفتر میں سابق خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں کورونا وبا اور اس کے معاشی مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم یو این قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close