کورونا نے فیصل آباد میں پنجے گاڑ لیے، پاکستان کے شہروں میں دسویں نمبر پر آ گیا، وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری

فیصل آباد (پی این آئی)کورونا نے فیصل آباد میں پنجے گاڑ لیے، پاکستان کے شہروں میں دسویں نمبر پر آ گیا، وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،کورونا وائرس نے فیصل آباد میں بھی پنجے گاڑ لئے، شہریوں کے غیر محتاط رویے کہ باعث فیصل آباد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ دسویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔

ضلعی انتطامیہ نے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔کورونا وباء نے فیصل آباد میں تباہی مچا رکھی ہے، وائرس سے اب تک 2000 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زائد اموات ہوچکی۔ طبی ماہرین کے مطابق رپورٹ نہ ہونے والے متاثرہ شہریوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ضلعی انتطامیہ نے پاک فوج اور پنجاب پولیس کی مدد سے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 300 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندی کرلی ہے جہاں پر فیس ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ مختلف سزائیں دی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ وباء کو ابھی کنٹرول نہ کیا تو صورتحال اٹلی اور امریکہ کی طرح بگڑنے کا خدشہ ہے، شہری اور تاجر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close