کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ‘نایاب ہو گیا، مکمل کورس پر لاکھوں روپے کا خرچہ

لاہور(پی این آئی) کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ‘ایکٹیمرا’ نایاب ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب کے تمام تدریسی ہسپتالوں، فارمیسز اور میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز میں زیر علاج 170 مریض انجکشن سے محروم ہیں۔ ہسپتال پی کے ایل آئی، میو اور جنرل

ہسپتال میں ایک بھی انجکشن موجود نہیں، نجی ہسپتالوں میں بھی انجکشن دستیاب نہیں۔ لواحقین مختلف ہسپتالوں، فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز میں انجکشن ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئے۔سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ اب تک وائرس کے 40 تشویشناک مریض انجکشن لگنے کے بعد صحت یاب ہو چکے، ایک مریض پر 2 مکمل کورس لگنے پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا خرچہ آ رہا ہے، تمام سنجیدہ مریضوں کو مفت انجکشن لگائے گئے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے کمپنی کے ساتھ انجکشن کے ریٹ طے کر لیے ہیں، جلد ہی سپلائی مل جائے گی۔ سی ای او ڈریپ عاصم روف کا کہنا ہے کہ انجکشن ایکٹیمرا کی 10 ہزار کی کھیپ اتوار کی رات کو آ جائے گی، دوسری کھیپ 10 جون کو ملے گی، انجکشن کی کمی دور کرنے کے لئے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close