گرمی کو کہیں بائے بائے ، ہفتہ کے روز کہاں کہاں کھل کر بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیا ت کی گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔۔ تاہم شام / رات خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود

ہوائیں چلنےکے علاوہ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 14،راولاکوٹ 04، پنجاب : چکوال 11، بہاولنگر 04 اور فیصل آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو45 ، لاڑکانہ، دالبندین ، تربت 44، سبی، نوکنڈی اور سکھر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں