کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ملک کو کھولنے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

کراچی(پی این آئی)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ دنیا میں اور کون سا ملک ہے جہاں کیسز بڑھ رہے ہوں اور سب کچھ کھولا جا رہا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جب ملک میں

12 ہزار کیسز تھے تو فیکٹریاں کھول دی گئیں، رمضان کے وسط میں 40 ہزار کیسز تھے تو بازار کھول دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی اور ملک ہے جہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہوں اور سب کچھ کھولا جارہا ہو؟خیال رہے کہ 9 مئی کو جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک 1838 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 90 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ چین سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان بھی تقریب سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا، ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس نہیں جاسکتے اور کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے لہٰذا عوام خود ایس او پیز پر عمل کریں اور اس سے محفوظ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close