حضور اکرم ﷺ،اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ، حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت علیؓ کی شان اقدس کے خلاف لکھی جانے والی تین کتابوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی نے حضور اکرم ﷺ،اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ، حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت علیؓ کی شان اقدس کے خلاف لکھی جانے والی تین کتابوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد پیش کی

گئی جس میں کہا گیا ہے کہ باعث ندامت ہے کہ اس سرزمین پر ایسی کتب بھی موجود ہیں جن میں لکھا گیا مواد برداشت کرنا کسی مسلمان کیلئے ممکن نہیں۔قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان حکم دیتا ہے کہ متعلقہ محکمہ تینوں کتب پر فوری پابندی عائد کرے اورمارکیٹ میں موجود تمام کاپیوں کو ضبط کرکے اسی اجلاس میں اگلے جمعے تک نوٹیفکیشن پیش کرے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے بعد ایوان نے بازاروں میں موجود تینوں کتابوں کو ضبط کرنے اور نوٹیفکیشن ایوان میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close