پاکستان سٹیل کی نجکاری، 9 ہزار سے زائد ملازمین کا روزگار، سپریم کورٹ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سٹیل کی نجکاری، 9 ہزار سے زائد ملازمین کا روزگار، سپریم کورٹ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گی سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کیس کو سماعت کےلیے مقررکردیا۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،

اس ضمن میں رجسٹرار آفس نے پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ سمیت دیگر فریقین کو پیشی کے نوٹسز جاری کردیے۔یاد رہے کہ نج کاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو پرائیوٹ ٹائز کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت 9 ہزار سے زائد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر برطرف کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز سے برطرف کیے جانے والے مزدوروں کو فی کس 23 لاکھ روپے تک ادا کیے جائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اسٹیل ملز کی نجکاری کی کھل کر مخالفت کر دی۔ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کی نجکاری کی مخالفت کاکہاتھا مگر آج صورت حال مختلف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز ملازمین فارغ کرنےکا فیصلہ اس بات کی مثال پیش کرتا ہے کہ حکومت بہت زیادہ بے رحم ہے۔مزید برآن سندھ حکومت نے بھیاسٹیل ملزکی نجکاری اور ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ مستردکردیا۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجکاری کے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے بعد ایک ہی جھٹکے میں 9 ہزار سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل عام ہوگا، وفاق کا یہ فیصلہ سندھ اور مزدور دشمنی پر مبنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں