کورونا وائرس تھم نہ سکا۔۔کاروباری مراکز دوبارہ بند،وفاقی دار الحکومت میں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس تھم نہ سکا،کاروباری مراکز دوبارہ بند، وفاقی دار الحکومت میں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔۔اسلام آباد میں انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق شہر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔اس کے علاوہ بیوٹی پارلر، سپا، جم، مزارات اور کاروباری مراکز کو دوبارہ

بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر کھلی رہے گی اور کریانے کی دکانیں ساتوں دن صبح نو سے چھ اور گرجا گھر ساتوں دن صبح سات سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ایک دوسری خبر کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے ترجمان اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے 5473 بیڈز موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد 508 ہے۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وزرا، چیف سیکریٹری سمیت دیگر افسران کو کورونا ہوا جبکہ محکمہ اطلاعات کے بھی دو اہلکار کورونا سے ہلاک ہوئے۔ایس او پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی محمود خان کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات کے تحت مختلف اضلاع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پلازے اور مارکیٹس سیل کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط تھی اس لیے ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات کے لیے ایس او پیز کابینہ نے منظور کی ہے اور ان پر عمل سختی سے کیا جائے گا۔اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان خود کورونا کی صورتحال مانیٹر کررہے ہیں اور ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز کے دورے کررہے ہیں اور روزانہ تمام متعلقہ محکموں سے بریفنگ لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close