وزیر اعظم عمران خان کے سابقہ دوست جہانگیر ترین برطانیہ روانہ ہو گئے، کس سے ملیں گے؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میڈیا پر میرے دورۂ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔جہانگیر ترین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں بیماری کے بعد سے سال

میں 2 بار چیک اپ کے لیے برطانیہ آنا ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰه معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close