بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی ،پاک فوج نے ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(پی این آئی)بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی ،پاک فوج نے ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا… پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں گرایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے رواں سال بھارت کا یہ 8 واں ڈرون گرایا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں گرایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close