پنجاب پولیس کے 6 اہلکار کورونا سے جان کی بازی ہار گئے، 740 متاثر، 450 صحت یاب ہو کر واپس

لاہور( پی این آئی ) پنجاب پولیس کے 6 اہلکار کورونا سے جان کی بازی ہار گئے، 740 متاثر، 450 صحت یاب ہو کر واپس۔نجاب بھر میں 740 سے زائد افسران اور اہلکار کورونا سے متاثر ہیں جبکہ 6 ملازم جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 20 ہزار سے زائد افسروں، اہلکاروں کی سکریننگ

کی گئی، جس کے بعد 740 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 450 افراد صحت یاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔لاہور میں ڈی ایس پی عامر ڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبلان رمضان، شمس اور سب انسپکٹر خالد حسین جبکہ فیصل آباد میں انسپکٹر عابد کورونا کے باعث شہید ہوئے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close