گرمی پھر غائب؟ جمعہ اور ہفتہ کو بارش ہو گی، محمکہ موسمیات کی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی)گرمی پھر غائب؟ جمعہ اور ہفتہ کو بارش ہو گی، محمکہ موسمیات کی پیشنگوئی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں دونوں روز ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز تیز ہواؤں کے باعث لاہور کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج فیصل آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہارون آباد اور کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔صوبہ سندھ میں عمرکوٹ شہر سمیت پتھورو، بچابند، ڈھورو نارو، صوفی فقیر اور شادی پلی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان آیا۔دوسری جانب کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد طوفانی ہوائیں شہر میں داخل ہونگی۔کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان 60 سے 65 فیصد ہے۔ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر دو گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش چکوال 11، فیصل آباد 09، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، اسلام آباد ائیرپورٹ 03، نورپور تھل، مری 02، دیر اور کاکول 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھر آئندہ مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشوں کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران بارشیں معمول سے 10 فیصد جبکہ سندھ اور کشمیر میں 20 فیصد زیادہ ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close