ایک اور یو ٹرن، وفاق کا میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)ایک اور یو ٹرن، وفاق کا میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاق کی طرف سے میئر اسلام آباد کی معطلی نوٹیفکیشن واپس لینے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی طرف سے

دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران میئر کے وکیل عادل عزیز قاضی اور کاشف ملک کے علاوہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت پیش ہوئے۔اس موقع پر وفاق کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مئیر اسلام آباد انصر عزیز کی معطلی کا وفاقی کابینہ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، مئیر معطلی نوٹیفکیشن واپس لے کر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے، چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سیکیورٹی ایکسچینج کیسز میں بھی نوٹیفکیشن واپس لیے۔وفاق کے جواب پر عدالت نے مئیر اسلام آباد کی توہین عدالت درخواست نمٹا دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close