وفاق کےمنصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعلی جام کمال کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی)وفاق کےمنصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعلی جام کمال کی ملاقات ۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی منصوبوں کے حوالے سے بلوچستان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح

و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی سردار اسرار ترین، نوابزادہ خالدمگسی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، احمدخان خلجی اور تاج آفریدی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی مجموعی صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کو اس کا جائز حق دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close