ایک طرف کورونا ایک طرف بھوک، نشتر ہسپتال کے 10 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کی تنخواہیں نہ مل سکیں

ملتان (پی این آئی)ایک طرف کورونا ایک طرف بھوک، نشتر ہسپتال کے 10 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کی تنخواہیں نہ مل سکیں۔نشتر ہسپتال میں کورونا کے لئے بھرتی کئے گئے 10 ڈاکٹروں سمیت درجنوں پیرامیڈیکس ودیگرسٹاف ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سےان میں

بے چینی پائی جاتی ہے ،ان ملازمین کو کورونا وبا کے باعث ہنگامی بنیادوں پرمقامی سلیکشن کمیٹی بنا کر اپریل میں بھرتی کیا گیا تھا ،نشتر حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز دستیاب ہوتے ہی ان کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close