ملتان میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کھلے گٹر میں گر گئے، کمشنر صاحب برہم ہو گئے

ملتان(پی این آئی)ملتان میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کھلے گٹر میں گر گئے، کمشنر صاحب برہم ہو گئے۔کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے سورج کنڈ روڈ پر کھلے مین ہول میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واسا پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھکن کی عدم موجودگی سے حادثہ کا

ذمہ دار متعلقہ سیکٹر انچارج ہوگا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ایم ڈی واسا شہر میں مین ہولز،ٹوٹی لائنوں اورگڑھوں کی رپورٹ تیار کریں ٹوٹے ڈھکن فوری تبدیل کئے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close