مولانا عبدالعزیز اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاہدے پر عملدرآمد، پولیس نے لال مسجد، جامعہ حفصہ کا محاصرہ ختم کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )مولانا عبدالعزیز اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاہدے پر عملدرآمد، پولیس نے لال مسجد، جامعہ حفصہ کا محاصرہ ختم کر دیا، سابق خطیب لال مسجد اور وفاقی ضلعی انتظامیہ کے مابین ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے،معاہدے کے مطابق پولیس نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کا

محاصرہ ختم کر دیا ہے،سابق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز غازی بھی پانچ ماہ بعد لال مسجد سے جامعہ حفصہ منتقل ہو گئے ہیں ۔ایک طرف معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوا ہے تو دوسری طرف اختلاف رائے اور ایک دوسرے پر الزامات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ۔شہداء فاؤنڈیشن نےدعویٰ کیا ہے کہ معاہدے میں مولانا عبدالعزیز اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ہونے والے معاہدے میں لال مسجد کے انتظامی امور چلانے کے حوالے سے کوئی ایسی شق موجود نہیں ہے کہ لال مسجد کا انتظام مولانا عبدالعزیز کا داماد ہارون چلائے گا تاہم یہ بات صیح ہے کہ مولانا کی سرپرستی میں لال مسجد کے دارالافتاء کے مفتیان کرام دو ماہ تک چلائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض لوگ کشیدگی کے خاتمے سے خوش نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close