بابر اعوان کورونا کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے؟ بابر اعوان کس حیثیت میں وزیراعظم کے وکیل ہیں؟ مریم اورنگزیب کا احتجاج

لاہور(پی این آئی)بابر اعوان کورونا کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے؟ بابر اعوان کس حیثیت میں وزیر اعظم کے وکیل ہیں؟ مریم اورنگزیب کا احتجاج۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ بابر اعوان بطور وکیل عمران خان کے کیس میں پیش نہیں ہوسکتے، وہ کس حیثیت سے عمران خان کے وکیل ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نےکہا کہ عدالت میں کہا جاتا ہے کہ کورونا وبا کے باعث بابر اعوان پیش نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں ن لیگ کی قیادت کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے خود یہ جواب دینے نہیں آتے، جبکہ کورونا کے باعث کل پولیس اور ن لیگ کے ورکرز کو خطرے میں ڈالا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہتک عزت کیس کا فیصلہ 3 ماہ کے اندر آنا ہوتا ہے، آج جج صاحب نے لکھ دیا کہ جواب جمع نہیں کرایا تو اگلی پیشی پر فیصلہ ہوجائے گا۔ترجمان ن لیگ نےکہا کہ عمران خان نے تین سال میں جواب جمع نہیں کرایا کیونکہ الزام جھوٹا ہے، عمران خان نے نہیں بتایا کہ کب، کیوں اور کیسے 10 ارب روپے دینے کا کہا، جبکہ یہ چور نالائق اور کرائے کے ترجمان ہروقت لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نےکہا کہ خود یہ الیکشن کمیشن سے 6 سال سے مفرور ہیں، یہ اتنے گھٹیا لوگ ہیں کہ ملک کو باہر بدنام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ، 56 کمپنیوں، صاف پانی کیس سب جھوٹے الزامات ہیں، جبکہ اتنی گھٹیا سوچ اور بدنیتی کی ہے کہ 28 مئی کے وارنٹ اور 2 جون کو طلب کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خوف میں پوری حکومت اور کرائے کے ترجمان مبتلا ہیں، جبکہ ایک تصویر نوازشریف کی آتی ہے پوری حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ترجمان ن لیگ نےکہا کہ عمران صاحب آپ کو عدالت نے بلایا ہے الزام لگایا تو جواب جمع کرائیں، اگر آپ نے جواب جمع نہیں کرایا تو جھوٹے ثابت ہوجائیں گے، جھوٹا ثابت ہونے والے کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں ہوتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بابر اعوان کو آیندہ عدالت نہ بھیجیے گا، وہ سرکاری عہدہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close